موسم سرما کی شدت میں اضافہ، چھٹیوں میں اضافے پر غور

12-27-2023

(لاہور نیوز) موسم سرما کی شدت میں اضافے کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں اضافے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم کی شدت میں اضافے کے پیش نظر محکمہ موسمیات سے بھی اگلے پندرہ بیس دن کی رپورٹ مانگ لی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سردی کی شدت کو دیکھتے ہوئے والدین نے بھی اضافے کا مطالبہ کیا ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کرنے پر غور کررہا ہے، اگلے ایک سے دو روز میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ  موجودہ شیڈول کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی  چھٹیاں یکم جنوری تک ہیں۔