جلاؤ گھیراؤ مقدمات: مسرت جمشید چیمہ کی 5 روزہ حفاظتی ضمانت منظور
12-27-2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں مسرت جمشید کی پانچ دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شہرام سرور چودھری نے مسرت جمشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے خواجہ محسن عباس پیش ہوئے۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مقدمات میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں، الیکشن کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کروانی ہے، خدشہ ہے پولیس گرفتار کرلے گی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے، عدالت عالیہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ کی پانچ روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔