توہین الیکشن کمیشن کیس: بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی
12-27-2023
(لاہور نیوز) توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر فواد چودھری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔
الیکشن کمیشن ممبران نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اورفوادچودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے باعث پیش نہ ہوسکے ۔ الیکشن کمیشن توہین کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3جنوری تک ملتوی کردی گئی ۔ الیکشن کمیشن کی کاز لسٹ جاری کیے جانے کے بعد فواد چودھری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے۔