ہماری خواہش ہے الیکشن وقت پر ہوں: منظور وسان
12-26-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے الیکشن وقت پر ہوں۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا ن لیگ کے ساتھ اب وہ ساتھ نہیں رہا، اسٹیبلشمنٹ کسی کے ساتھ اتنا وقت نہیں چلتی، الیکشن ہو رہے ہیں، آخر میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، ہماری خواہش ہے الیکشن وقت پر ہوں، جب تک دو رکنی بینچ کا فیصلہ آئے گا تب تک الیکشن قریب آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اتحاد بنتے ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار بہت ہیں سب کو ٹکٹس نہیں دے سکتے، 8 تاریخ کو ہر طرف تیر ہی تیر چلے گا۔ منظور وسان نے کہا کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی، اگلا وزیر اعظم پیپلز پارٹی سے ہو گا اور سندھ کا وزیر اعلیٰ جیالا ہو گا۔