عام انتخابات کیلئے بنائے گئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں دشواریاں پیش آنے لگیں
12-26-2023
(ویب ڈیسک) عام انتخابات کیلئے بنائے گئے الیکشن مینجمنٹ سسٹم ژوب میں مبینہ طور پر دشواریاں پیش آنے لگیں۔
ریٹرننگ افسر ژوب نے ڈی آر او کو مراسلہ لکھ دیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ای ایم ایس کو چلانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے، ای ایم ایس کے لاگ اِن میں دشواری کا سامنا ہے۔ ژوب کے ریٹرننگ آفیسر نے مراسلے میں لکھا ہے کہ انٹرنیٹ ڈیوائسز بہت سست ہیں، ٹیکنیکل ٹیم بھجوا کر معاملہ حل کریں۔ ذرائع کے مطابق عام انتخابات کیلئے بنایا گیا ای ایم ایس 30 کروڑ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔