سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات کا ن لیگ میں شمولیت کا امکان
12-26-2023
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو ایک روزہ دورے پر جھنگ جائیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے دورہ جھنگ کے دوران سابق وفاقی وزیر فیصل صالح حیات سے ملاقات کا امکان ہے، شہباز شریف کے دورے کے دوران فیصل صالح حیات کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔ پارٹی کے ذرائع نے مزید بتایا کہ فیصل صالح حیات کے بھائی اسد حیات بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے، شہباز شریف جھنگ میں پارٹی کے ورکرز کنونشن میں بھی شرکت کریں گے۔