نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو گی: وزارت خزانہ کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی
12-26-2023
(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے نان کیش ایڈجسٹمنٹ پر پابندی کا مطالبہ کیا جس کے بعد وزارت خزانہ نے بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وزارت خزانہ دیگر وزارتوں کیلئے نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں کرے گی، گرانٹ، فنڈز کی منظوری کیلئے وزارت خزانہ کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں بلکہ کیش ٹرانزیکشنز کرے گی۔ وزارت خزانہ حکومتی ملکیتی اداروں سے ڈیوڈنڈ کو بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ نہیں کر سکے گی، حکومتی ملکیتی اداروں کیلئے گرانٹس یا فنڈز کا اجرا بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ میں نہیں ہو سکے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ گردشی قرض میں کمی کیلئے بھی نان کیش ایڈجسٹمنٹ کو منظور نہیں کیا جائے گا، وزارت خزانہ تکنیکی گرانٹس، فنڈز کے اجرا کیلئے پرنسپل آفیسر کی منظوری کے بعد ای سی سی سے منظوری ہو گی جبکہ نان کیش ایڈجسٹمنٹ کے باعث متعدد وزارتوں، ڈویژنز کیلئے فنڈز کیش میں ڈیل کیا جائے گا۔