انٹربینک میں ڈالر مزید سستا، روپیہ مستحکم ہونے لگا

12-26-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 53 پیسے پر بند ہوا تھا۔