شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
12-26-2023
(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے دو صوبائی حلقوں سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔
پی پی 158 سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔ پی پی 164 سے بھی شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رمیش سنگھ اروڑا کے کاغذات نامزدگی کی اقلیتوں کے لئے مخصوص نشست کے لیے بھی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی۔ پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ خالد گھرکی کے قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی۔