پی ٹی وی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ نشر کیوں نہ کر سکا؟

12-26-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے جوئے کے اشتہارات کے حوالے سے مؤقف جاری کردیا۔

پی ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوئے کے اشتہارات نشر ہونے پرحکومت کی زیروٹالرنس پالیسی تسلیم کرتے ہیں اور جوئےکے اشتہارات کے سبب پاک آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ نشر نہ کرسکے۔ پی ٹی وی کا کہنا ہےکہ ہماری براڈ کاسٹرز سے اس معاملے پر بات چیت جاری ہے، جوئے کے اشتہارات کو روکنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کررہے ہیں، پُر امید ہیں کہ معاملہ حل ہونے پر ناظرین پاک آسٹریلیا سیریزدیکھ سکیں گے۔ پی ٹی وی نے اپنے مؤقف میں مزید کہا کہ بحیثیت سرکاری ٹی وی کوشش ہے کہ مستقبل میں ایسے معاملات پیش نہ آئیں۔