ڈرگ کورٹ لاہور کو کریم بلاک 107 ڈی علامہ اقبال ٹاؤن منتقل کر دیا گیا

12-26-2023

(لاہور نیوز) ڈرگ کورٹ لاہور جوڈیشل کمپلیکس لاہور سے نئی جگہ منتقل کر دی گئی۔ ڈرگ کورٹ کو کریم بلاک 107 ڈی علامہ اقبال ٹاؤن منتقل کر دیا گیا۔

ڈرگ کورٹ لاہور کے نئے چیئرمین محمد نوید رانا نے ڈرگ کورٹ لاہور کا اضافی چارج سنبھال لیا۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ ملتان کو ڈرگ کورٹ لاہور کا اضافی چارج دیا گیا۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ نوید رانا اس سے قبل بھی چیئرمین ڈرگ کورٹ رہ چکے ہیں۔ ڈرگ کورٹ میں لاہور ، قصور ، ننکانہ اور شیخوپورہ کے مقدمات کی سماعت ہو گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ محمد سہیل ، چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب محمد اظہر جمال سلیمی نے چیئرمین ڈرگ کورٹ کا استقبال کیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ندیم ظفر وڑائچ اور دیگر لا افسران نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔