لاہور میں فضائی آلودگی کے عفریت کو پسپا نہ کیا جا سکا
12-26-2023
(لاہور نیوز) لاہور میں فضائی آلودگی کے عفریت کو پسپا نہ کیا جا سکا۔ حکومتی دعوؤں کے باوجود شہر کی فضائیں بدستور آلودگی کی لپیٹ میں ہیں۔
فضائی آلودگی کے اعتبار سے شہر لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔ حکومتی دعوؤں کے باوجود صورت حال میں بہتری نہ آ سکی۔ 2سو 88 کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر رہا جبکہ 2 سو 90 کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دہلی پہلے نمبر پر براجمان رہا۔ لاہور میں سب سے زیادہ 572 ایئر کوالٹی انڈیکس گارڈن ٹاؤن میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلبرگ میں اے کیو آئی 462 اور ڈیفنس فیز 8 میں 410 رہا۔ شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 368 ریکارڈ کیا گیا۔ اس صورت حال میں بہتری کے لئے تمام نظریں بارش کے انتظار میں آسمان پر جمی ہوئی ہیں۔