پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی 15 روز کیلئے نظر بند

12-26-2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 15 روز کیلئے نظر بند کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔ حکم نامے کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کے تھری ایم پی او کے آرڈر جاری کیے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں، نو مئی کے مقدمات میں سابق وزیر خارجہ سے تفتیش درکار ہے۔