الیکشن کی بھرپور تیاری، نوازشریف کا سنہرا دور جلد واپس آئے گا: شہبازشریف
12-26-2023
(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہے کہ الیکشن کی بھرپور تیاری ہے، نوازشریف کا سنہرا دور جلد واپس آئے گا۔
ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہبازشریف نےکہا کہ قائد کی لیڈر شپ میں میدان میں اتر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے ،نوازشریف نے ملک سے دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی ،کراچی میں امن بھی نوازشریف کے مرہون منت ہے ،قائد ن لیگ کے ترقیاتی منصوبوں کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ جہاں امن اور استحکام ہوگا وہ ملک ہی ترقی کرے گا۔