جذبہ خیرسگالی: پاکستان ٹیم نے آسٹریلوی کھلاڑیوں اوراہلخانہ کو تحائف پیش کیے

12-26-2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کی فیملیز کو کرسمس پرتحائف پیش کیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کردی جس میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو آسٹریلوی کھلاڑیوں اور ان کی فیملیز کو کرسمس کی مبارکباد اور تحفے پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو میلبرن ٹیسٹ سے قبل نیٹ پریکٹس کے دوران پاکستان ٹیم کی طرف سے تحفے پیش کیے گئے۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ نے تحائف پر پاکستانی پلیئرز اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔