اے این ایف کی کارروائیاں، ایک ٹن 903 کلومنشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

12-26-2023

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف) نے 8 کارروائیوں میں ایک ٹن903 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، کراچی، پشاور، پشین اور خیبر میں کی گئیں، کارروائی میں  2ہزارکلو263گرام چرس، 35 کلو 600گرام افیون برآمد کر لی گئی ۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کےدوران 201 کلو ہیروئن،3 کلو آئس برآمد ہوئی جبکہ ایک اور کارروائی میں 76 آئس بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے ۔ ترجمان اےاین ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئےہیں۔