میلبرن ٹیسٹ:شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کی وجہ بتا دی
12-26-2023
(لاہور نیوز) قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کے فیصلے کی وجہ بتا دی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ ( ایم سی جی ) میں مدمقابل ہیں جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ ٹاس کے موقع پر کپتان شان مسعود نے پہلے باؤلنگ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ایم سی جی ٹیسٹ میں گزشتہ تین سالوں میں باؤلنگ سائیڈز کی کامیاب کارکردگی سے متاثر ہو کر کیا ہے اور ارد گرد کے موسم کو دیکھتے ہوئے ہم باؤلنگ کے ساتھ ہر موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیں گے۔ شان مسعود نے کہا کہ امید ہے کہ یہ پرتھ کی طرح خراب نہیں ہوگا، باؤلرز کو سپورٹ ملنی چاہیے۔ دوسری جانب آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔