لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، موٹرویز بند
12-26-2023
(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹرویز کو بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک جبکہ ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔ موٹر وے ایم 4 شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں تک جبکہ موٹر وے ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی تک گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے، لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ مسافروں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنے کیلئے موٹرویز کو بند کیا جاتا ہے، مسافر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دوران ڈرائیونگ اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، دوران سفر فوگ لائٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔