کیا آپ جانتے ہیں سرد موسم کے کیا فوائد ہیں؟ماہرین کی تحقیق جاری
12-25-2023
(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے سرد موسم کے فوائد سے متعلق تحقیق جاری کردی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں کے دوران دفاعی خلیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے نتیجے میں جسم میں سفید خلیات پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے جس سے انفیکشن اور بیماری کے خلاف دفاعی نظام اورمضبوط ہوجاتا ہے۔ اسی طرح سرد موسم کیلوریز جلانے میں مدد کرتا ہے، سرد موسم جسمانی سرگرمی کو تھوڑا مشکل اسی لیے اسی لیے بناتا ہے تاکہ کیلوریز کی مقدار میں توازن برقرار رکھا جائے اور ضرورت سے زیادہ اسے بڑھنے نہ دیا جائے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں لوگوں کو دوسرے موسموں کے مقابلے میں زیادہ نیند آتی ہے، اس سے جسم کو خود بخود جسمانی اور ذہنی تناؤ میں کمی لانے کیلئے زیادہ وقت مل جاتا ہے۔