پن بجلی کی پیداوار میں کمی،شارٹ فال کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

12-25-2023

(ویب ڈیسک) پن بجلی سے پیداوار میں کمی کی وجہ سےملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا.

ذرائع پاورڈویژن کےمطابق ملک میں بجلی کی طلب 13 ہزارمیگاواٹ ہے،ملک میں بجلی کی دستیابی 9 ہزارمیگا واٹ ہے، ملک بھر میں 6  سے8  گھنٹے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔   رپورٹ کے مطابق  ملک بھرمیں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹوں تک جا پہنچی ہے،دریاؤں میں پانی کی قلت کے باعث پن بجلی کی پیداورا کم ہوگئی  ہے جبکہ مہنگے درآمدی پاور پلانٹس کو حکومت خود نہیں چلا رہی۔