مکڈونلڈز نیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کا آغاز کب تک جاری رہے گا؟تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

12-25-2023

(ویب ڈیسک) سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مکڈونلڈز نیشنل اسکواش ٹورنامنٹ منعقد کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کےمطابق ایونٹ پی ایس بی کوچنگ سینٹر، پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس کراچی میں 22 سے 25 دسمبر تک جاری ہے جس میں مختلف کیٹیگریز شامل ہیں۔ بوائز انڈر-9 (صوبائی) جبکہ بوائز انڈر 13، اور انڈر 15 (نیشنل) اور وومن  ایونٹ میں کامیاب پلیئرز کے لیے نقد انعام بھی رکھا گیا ہے۔ بوائز انڈر 13، اور انڈر 15 کے لیے ہر کیٹگری میں ایک لاکھ روپے، بوائز انڈر-9 کے لیے 50 ہزار روپے جبکہ وومن کیٹگری میں ایک ہزار امریکی ڈالر انعامی رقم ہے۔