ماورا حسین کو کرسمس کی مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا، عوام کی اداکارہ پر تنقید

12-25-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کرسمس کی مبارکباد دینے اور کرسمس کے لیے گھر میں درخت سجانے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے گھر میں کرسمس کے لیے درخت سجا رہی ہیں۔ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ماورا حسین نے دنیا بھر کی عیسائی برادری  کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ماورا حسین کی ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی صارفین نے کمنٹ باکس میں اداکارہ پر تنقید کے پہاڑ توڑ دیے اور اُنہیں اسلامی تعلیمات کا غور سے مطالعہ کرنے کا مشورہ دینے لگے۔ ایک صارف نے کہا کہ آپ نے عمرہ بھی ادا کیا ہے، فلسطین تباہی، ظلم و ستم کا شکار ہےاور آپ یہاں انہیں کرسمس کی مبارکباد دے رہی ہیں، یہ ٹھیک نہیں ہے کچھ تو خیال کریں، اللہ ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے۔