بھارت ڈیوس کپ کیساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے : اعصام الحق

12-25-2023

(لاہورنیوز) ٹینس اسٹار اعصام الحق نے مودی سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈیوس کپ کے ساتھ ساتھ کرکٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجے۔

 ٹینس سٹار اعصام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کوآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آنا چاہیے، سکیورٹی فورسز کی وجہ سے ملک میں امن ہے ، پاکستان کرکٹ اور دیگر ٹیمیں بھارت بھیج سکتا ہے تو بھارتی ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔ انہوں نے  کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ کے بارے میں میرٹ پرفیصلہ کیا، ڈیوس کپ کھیلنے کیلئے انڈیا کے پاس پاکستان نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں، بھارتی حکومت کا انڈین ٹینس ٹیم پر کوئی دباؤ ہوگا۔