ڈاکٹرز ہسپتال میں پولیس گردی: صدر پریس کلب کی مقدمہ درج کرنیکی ڈیڈ لائن

12-25-2023

(لاہور نیوز) صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا ہے کہ کل تین بجے تک ڈاکٹرز ہسپتال میں پولیس گردی کا مقدمہ درج نہ ہو ا تو احتجاج کریں گے۔

صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات انتہائی افسوس ناک واقعہ ہوا، سی آئی اے پولیس نےڈاکٹرز ہسپتال پردھاوا بولا، ایسےواقعےکی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی محمد علی بٹ سمیت دیگرکےخلاف واقعہ کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، محمد علی بٹ کی سربراہی میں غنڈے بدمعاش ہسپتال میں آئے، ایک رپورٹرز، دوسری ہسپتال انتظامیہ نےتھانہ جوہرٹاؤن میں درخواست دی۔ ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ لاہورپولیس کا رویہ شرمناک ہے، تھانوں میں عام شہریوں کی تذلیل کی جاتی ہے، پنجاب پولیس کےرویےکی بہتری کےتمام دعوے جھوٹےہیں، نگران وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب ہماری دو درخواستوں پرمقدمے کے اندراج کا حکم دیں ۔ صدر لاہور پریس کلب نے کہا کہ سی سی پی اولاہورسےمقدمہ درج کرنےکےلیےبات ہوئی ہے، کل آئی جی پنجاب سے ملاقات بھی ہوگی، پولیس کی غنڈہ گردی نہیں چلےگی، غنڈہ گردی کی فوٹیج موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل تین بجےتک مقدمہ درج کرنےکی ڈیڈ لائن دیتا ہوں، اگرمقدمہ درج نہ ہوا تو پھر 4 بجے پریس کلب کےباہراحتجاج ہوگا، اگرملزمان کوگرفتار نہ کیا گیا تو آئی جی،سی سی پی او دفاترکےباہربھی احتجاج کریں گے۔