جناح کے احسان کی بدولت ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں:گورنرپنجاب

12-25-2023

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے احسان کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک پیغام میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ  قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم رہنما تھے، اُن کے اصولوں پر عمل کرکے ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی جناح  نے ہمیشہ تعمیری سیاست کی اور قیام پاکستان کے لیے دلیل کے ساتھ رائے عامہ ہموار کی، قائداعظم کے دشمن بھی ان کے کردار کی تعریف کرتے تھے، جناح کے  احسان کی بدولت  آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ کرسمس کے حوالے سے اپنے پیغام میں گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق مساوی حقوق حاصل ہیں، کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔