ماورا حسین کی کرسچن کمیونٹی کو کرسمس کی مبارکباد

12-25-2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے پاکستانی اقلیت، عیسائی کمیونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے۔

ماورا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے  جس میں اداکارہ  کرسمس ٹری سجاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔           View this post on Instagram                       A post shared by MAWRA (@mawrellous) اداکارہ نے اپنی خوبصورت پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "میرے پرچم میں موجود سفیدرنگ اور دنیا بھر میں جشن منانے والے تمام لوگوں کو کرسمس مبارک ہو۔ واضح  رہے کہ  آج 25 دسمبر کے روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا مذہبی تہوار کرسمس منا رہے ہیں۔