سموگ سے پھیلنے والی بیماریاں نئے وائرس میں تبدیل ہو گئیں
12-25-2023
(ویب ڈیسک) لاہور میں سموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے نئے وائرس کی شکل اختیار کر لی۔
ماہر امراض سینہ ڈاکٹر عرفان ملک کا کہنا ہے نیا وائرس گھر کے ایک فرد کو ہو تو پورا گھر اس میں مبتلا ہو جاتا ہے، تیز بخار، جسم درد، پیٹ کا خراب ہونا اور بلغمی کھانسی اس کی علامات ہیں۔ ڈاکٹر عرفان ملک کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 30 سے 40 مریض اس وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں، بچے اور بزرگ اس وائرس کا زیادہ شکار ہیں لیکن وائرس سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔ اس حوالے سے ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ موجودہ وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، نیا وائرس کووڈ ہو سکتا ہے، لوگوں کو اپنا کووڈ ٹیسٹ کروانا چاہئے۔ انہوں نے کہا اس وقت مختلف اقسام کے وائرس موجود ہیں جو شہریوں کی صحت پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔