کرسمس پر پنجاب بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں: وزیراعلیٰ

12-25-2023

(لاہور نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرسمس ڈے کی مناسبت سے صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قربان لائنز میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قائد اعظم ڈے اور   کرسمس ڈے پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے  گرجا گھروں اور تقریبات کی سکیورٹی کے لئے کئے گئے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا معائنہ کیا،ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے قائد اعظم ڈے اور  کرسمس ڈے  کے سکیورٹی انتظامات بارے وزیراعلیٰ کو  بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس ہیں، پنجاب بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔