سرفراز احمد کو ڈراپ نہیں، تھوڑا آرام دیا گیا ہے: شان مسعود

12-25-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ڈراپ کرنے کا لفظ سخت ہے سرفراز کو تھوڑا آرام دیا ہے۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ سرفراز احمد نے چار سال بعد بہت اچھا کم بیک کیا تھا، ڈومیسٹک میں بہترین انداز میں کراچی کی ٹیم کی قیادت کی تھی لیکن محمد رضوان کا ریکارڈ ان کنڈیشن میں ابھی اچھا لگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ ان کنڈیشن میں جو بہترین ہو اس پر مشتمل ٹیم بنائیں، کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے رضوان کا انتخاب کیا گیا، جہاں سرفراز کیلئے کنڈیشن سودمند ہوں گی وہاں انہیں موقع ملے گا۔ شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہمیں بیٹنگ میں بہتری لانا ہو گی، اگر ٹیم 100 اوورز کھیل رہی ہے تو بیٹرز کو تھوڑا تیز کھیلنا ہو گا، موجودہ ریڈ بال میں تیز کھیلنا ہو گا، ریڈ بال میں اس کمی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔