پاکستانی پیسرز کو زیادہ سائیڈ ویز موومنٹ کیلئے رفتار بڑھانا پڑے گی: مچل سٹارک

12-25-2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کا کہنا ہے میلبورن میں پاکستانی پیسرز کو زیادہ سائیڈ ویز موومنٹ کیلئے رفتار بڑھانا پڑے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل سے میلبورن میں شروع ہو گیا، میچ سے قبل میزبان ٹیم کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے پاکستان کی پیس کم ہونے پر حیرانگی کا اظہار کر دیا ہے۔ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ باؤلرز کا پیس کم ہو گیا جس پر مجھے بہت حیرت ہوئی، پاکستان کے زیادہ تر کھلاڑی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرواتے ہیں، میلبورن میں پاکستانی پیسرز کو زیادہ سائیڈ ویز موومنٹ کیلئے رفتار بڑھانا پڑے گی۔