قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر زکیوں زخمی ہورہے ہیں؟شاداب خان نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
12-24-2023
(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل روانڈر شاداب خان نے کہا ہےکہ ورک لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے سپنرز زخمی ہورہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم سیریز جیتنے گئی ہے، ایک میچ ہارنے سےکچھ نہیں ہوتا، ہم بطور قوم بہت جلدی باتیں شروع کر دیتے ہیں۔کرکٹر شاداب خان نے یہ بھی کہا کہ شاہین کافی عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں اس لیے ردھم میں آنے میں وقت لگتا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم میں سب میرے دوست ہیں، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو ٹکر دیں گے۔