ماہرین نے شیر خوار بچوں کو شہد کھلانے والوں کو خبردارکردیا

12-24-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کی جانب سے والدین کو شیر خوار بچوں کو شہد کھلانے کے عمل سے روک دیا گیا۔

ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہناہے کہ  شہد میں قدرتی طور پر ایک بیکٹیریا پایا جاتا ہے جسے کلوسٹریڈیمکہا جاتا ہے اور یہ ایک سال سے کم عمر بچوں میں بوٹولیزم کرواسکتا ہے ۔اس بیماری میں بچے کو بافتوں کی تھکاوٹ، دودھ پینے میں مسئلہ، رونے میں کمزوری، حرکت میں دشواری اور قبض جیسی علامات درپیش آسکتی ہیں۔ والدین کو تجویز ی جاتی ہے کہ اپنے بچے کی پہلی سالگرہ کے بعد تک اسے شہد یا شہد پر مشتمل کوئی دوسری پروسیس شدہ غذا نہ دیں۔ اس سے شیر خوار بچوں میں بوٹولزم کو روکا جاسکتا ہے۔ اگرچہ مکئی کے نشاستہ سے بنے شربت میں بھی بوٹولزم کرانے والے بیکٹیریا ہو سکتے ہیں لیکن اس کا کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا ہے۔ تاہم کسی بچے کو یہ شربت دینے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ایک بار ضرور رجوع کریں۔