نوشین شاہ لندن میں ایسے جانور کا گوشت کھاگئیں کہ جان کر آپ کے پیروں تلے زمین نکل جائے
12-24-2023
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے لندن میں خنزیر کا گوشت کھانے کا انکشاف کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ نوشین شاہ نے لندن کے دورے کے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایوارڈ شو کی تقریب میں شرکت کے لیے لندن کے ایک ہوٹل میں قیام کیا تھا جہاں صبح کے ناشتے کے لیے بوفے میں مختلف پکوان تھے، اسی دوران میں نےہاٹ ڈاگ یا ساسیج سمجھ کر ایک چیز کھالی تھی جس کا ذائقہ بہت خراب اور عجیب سا تھا جوکہ مجھے بالکل پسند نہیں آیا تھا۔ نوشین شاہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے ہوٹل کے عملے سے پوچھا تو مجھے پتہ چلا کہ وہ چکن نہیں بلکہ خنزیر کا گوشت تھا۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے جیسے ہی پتہ چلا تو میں میزائل کی طرح واش روم کی طرف بھاگی اور وہاں جاکر قے کے ذریعے وہ حرام گوشت منہ سے باہر نکالا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے غلطی سے کھایا تھا، اس غلطی کے بعد سے اب جب بھی کہیں جاتی ہوں تو پہلے کھانے کی تصدیق کرتی ہوں کہ حرام ہے یا حلال؟