بگ بیش لیگ،زمان خان نے شاداب کو بھی پیچھے چھوڑ دیا! لیکن کیسے؟ جانئے

12-24-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی زمان خان نے لیگ سپنر شاداب خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے 13 ویں ایڈیشن میں سڈنی تھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک سیزن میں 62 وکٹیں لیکر شاداب خان کا قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا۔آل راؤنڈر شاداب خان نے گزشتہ سیزن میں 61 وکٹیں حاصل کیں تھی، اس فہرست میں سابق فاسٹ باولر اظہر محمود، وہاب ریاض اور حارث رؤف نے 60، 60 وکٹیں لی تھیں۔ میلبرن اسٹارز کے خلاف اہم معرکے میں 22 سالہ فاسٹ باولر نے 3 وکٹیں حاصل کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔میچ میں زمان خان نے کپتان گلین میکسویل، ہلٹن کارٹ رائٹ اور جوناتھن مرلو کی وکٹیں لیں تھیں۔