قائد ڈے، سابق اولمپئنز اور قومی ہاکی ٹیم کے درمیان میچ کل ہوگا
12-24-2023
(لاہور نیوز) قائد اعظم ڈے کے موقع پر سابق اولمپئنز اور قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔
قائد ڈے کی مناسبت سے منعقدہ ہاکی میچ میں پاکستان کے بڑے نام میدان میں کھیلیں گے، اولمپئن شہباز سینئر،آصف باجوہ اور توقیر ڈار ہاکی میچ کا حصہ ہوں گے، سیکرٹری ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد اور خواجہ جنید بھی میچ کھیلیں گے۔ اولمپئن انجم سعید، طارق شیخ، محمد عثمان اور محمد شفقت بھی میچ میں حصہ لیں گے، اولمپئن ریحان بٹ، محمد ثقلین، محمد سرور سمیت اولمپئن عاطف بشیر، وقاص شریف اور عمران شاہد بھی میچ میں حصہ لیں گے۔ عمران بٹ، عبد المنان، محمد مرتضیٰ یعقوب پاکستان گرین کا حصہ ہوں گے، ہاکی میچ کا انعقاد دوپہر دو بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نئی ٹرف پر ہوگا۔