بے نظیر بھٹو نیشنل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

12-24-2023

(لاہور نیوز) بے نظیر بھٹو نیشنل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر، مزمل مرتضی اور سارہ محبوب نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے بے نظیر بھٹو نیشنل ٹینس چیمپئن  شپ کے فائنل میں مزمل مرتضی نے مینز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا ، مزمل مرتضی نے فائنل میں محمد شعیب کو 5-7، 1-6سے شکست دے دی۔ وویمن سنگلز کا ٹائٹل سارہ محبوب نے اپنے نام کرلیا، سارہ محبوب نے فائنل میں آمنہ قیوم کو 4-6، 1-6سے شکست دی، گرلز انڈر 18کا فائنل آمنہ علی نے جیتا جبکہ مینز ڈبلز کا فائنل محمد شعیب اور مزمل مرتضی نے جیت لیا۔ بوائز انڈر14کا ٹائٹل احمد عثمانی اور انڈر10 کا ٹائٹل راشد علی نے جیت لیا، سینیٹر تاج حیدر اور فرحت اللہ بابر نے بطور مہمان خصوصی انعامات تقسیم کئے ، بےنظیر بھٹو نیشنل ٹینس چیمپئن شپ میں ملک بھر سے دو سو سے زائد پلیئرز نے شرکت کی ۔