ب فارم کے اجراء کی پالیسی میں تبدیلی سے متعلق افواہوں پر نادرا کی تردید
12-24-2023
(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ب فارم کے اجراء کی پالیسی میں تبدیلی کی افواہوں کی تردید کردی۔
نادرا ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ب فارم کے اجراء کی پالیسی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور نہیں ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پیدائش کے اندراج اور ب فارم بنوانے کے لیے بچوں کی عمر کی مختلف حدود مقرر ہیں، بچوں کی عمر کی مختلف حدودکو ڈیڈلائن سے تشبیہ دینا درست نہیں۔ ترجمان نادرا کے مطابق بعض حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق افواہیں حقائق کے منافی ہیں، ذمہ دار شہری ہونےکا تقاضہ ہےکہ ایسی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔