خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے سیاسی جماعتوں نے ترجیحی لسٹیں جمع کرا دیں

12-24-2023

(لاہور نیوز) خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے سیاسی جماعتوں نے اپنی ترجیحی لسٹیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کرادیں۔

 پیپلزپارٹی نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حنا ربانی کھر کو پہلے نمبر پر قرار دیدیا، ترجیجی لسٹ میں نمبر دو پر ثمینہ خالد گھرکی، نمبر تین پرنتاشہ دولتانہ ہوں گی، نمبر چار پر نیلم جبار ، نمبر پانچ پر شگفتہ چودھری اور سیدہ سمنہ رضا کا نام بھی ترجیحی لسٹ میں دیدیا۔  مسلم لیگ ن نے بھی تر جیحی لسٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔ ن لیگ کی جانب سے طاہرہ اورنگزیب ، شائستہ پرویز ، مریم اونگزیب ،نزہت صادق کانام مخصوص نشستوں کے لئے دیاگیاہے، مسرت آصف خواجہ ، سیما جیلانی ، شزا خواجہ، رومینہ خورشید عالم، وجیہہ قمر، زیب جعفر کےنام بھی ترجیحی لسٹ میں شامل ہیں۔  کرن ڈار، انوشہ رحمان خان، زہرہ ودود فاطمی، آسیہ ناز تنولی، صبا صادق، فرح ناز اکبر، شہناز سلیم کے نام بھی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں جبکہ منیہ اقبال ، عفت نعیم ، ثمین اختر نیازی کا نام  بھی مخصوص نشستوں پر دیاگیاہے۔  استحکام پاکستا ن پارٹی نے بھی اپنی لسٹ جمع کراد ی، آئی پی پی نے منزہ حسن، فردوس عاشق اعوان اور آسیہ عظیم کےنام ترجیحی لسٹ میں دیدیئے۔