لاہور میں نواز، شہباز، مریم، بلاول سمیت 200 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
12-24-2023
(لاہور نیوز) لاہور سے قومی اسمبلی کے چودہ حلقوں پر 200 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر 400 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
این اے 117 سے پیپلز پارٹی کے آصف ہاشمی، ن لیگ کے ملک ریاض اور آئی پی پی کے علیم خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، این اے 118 سے ن لیگ کے حمزہ شہباز، پی ٹی آئی کے محمد خان مدنی اور غلام محی الدین نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ این اے 119 سے مریم نواز، علیم خان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے 120 سے مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، عطاء تارڑ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے122 سے بانی پی ٹی آئی، لطیف کھوسہ، اظہر صدیق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات2024 : کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مقررہ وقت ختم این اے 123 سے شہبازشریف، پی ٹی آئی کے افضال پاہٹ، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، این اے 124 سے آئی پی پی کے عون چودھری، رانا ضمیر جھیڈو سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ این اے 125 سے ن لیگ کے افضل کھوکھر، سابق وفاقی وزیر عبدالغفور سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، این اے 126 سے جماعت اسلامی کے امیرالعظیم، سیف الملوک، کرامت کھوکھر سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، این اے 127 سے بلاول بھٹو، شائستہ پرویز ملک، لطیف کھوسہ سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ اس کو بھی پڑھیں: ریٹرننگ افسران کے کام میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں: الیکشن کمشنر پنجاب این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ، شفقت محمود، حافظ نعمان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے 129 سے حماد اظہر، مہر اشتیاق، بجاش نیازی سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، این اے 130 سے نواز شریف، یاسمین راشد، اقبال خان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔