ٹک ٹاکر صندل خٹک بھی انتخابی دنگل میں کود پڑیں

12-24-2023

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر صندل خٹک نے خیبر پختون خوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔

صندل خٹک نے  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں ابھی نہیں بتا سکتی، میرے آبائی علاقے میں مسائل ہیں، ان کے حل کے لیے میدان میں نکلی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو با اختیار بنانا میرا مقصد ہو گا، گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن وہاں گیس نہیں ملتی، خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہے، ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑی دی گئی ہیں۔ صندل خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس عوام کی سپورٹ ہے۔