سوئی ناردرن تین مقررہ اوقات میں بھی پورا گیس پریشر دینے میں ناکام

12-24-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ پنجاب کے بیش ترعلاقوں میں گیس کا بحران شدید ہو گیا ہے، جس سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیش تر علاقوں میں گیس کا بحران شدید ہو گیا ہے۔ ذرائع سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ 3 مقررہ اوقات میں بھی گیس پریشر پورا نہیں دے پا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو ناشتے اور کھانے کے وقت گیس میسر نہیں ہے، گیس کی طلب اور رسد میں فرق 9 سو ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔ گیس کی ضرورت 21 سو ملین، جب کہ سپلائی 12 سو ملین کے لگ بھگ ہے، جس کی وجہ سے خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ سردی بڑھنے سے گیس پریشر مزید کم ہو جائے گا۔