پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تمام وعدے پورا کر رہا ہے: وزارت خزانہ
12-23-2023
(لاہور نیوز) ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تمام وعدوں کو پورا کر رہا ہے۔
فنڈز اور تنخواہوں کے اجراء پر وضاحت دیتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ دوسری سہ ماہی کیلئے تنخواہوں اور پنشنز ادائیگی کیلئے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے دوسری سہ ماہی کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز بینیفشریز کو منتقل ہو رہے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایا کہ بجلی کے شعبے کو سبسڈی دینے کیلئے بھی فنڈز دستیاب ہو چکے ہیں۔