پاکستان ہاکی فیڈریشن میں صدارت کی کرسی کیلئے اندرونی جنگ شروع

12-23-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن میں صدارت کے عہدے کی خاطر اندرونی جنگ کا آغاز ہوگیا۔

رپورٹ کےمطابق پی ایس بی نے 5  رکنی ایڈہاک کمیٹی بنانےکا فیصلہ کرلیا ہے، ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن نگران وزیر اعظم نے آئی پی سی کے تین امیدواروں میں سے ایک طارق حسین مسوری بگٹی کو نیا صدر پی ایچ ایف نامزد کیاتھا، جس کی توثیق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی نوٹیفکیشن کے ذریعے کردی ہے۔ نامزد صدر پی ایچ ایف اہڈیاک کلب اسکروٹنی کے ساتھ ہاکی فیڈریشن کے نئے انتخابات کرائیں گے، جس کے لیے پانچ رکنی کمیٹی جلد تشکیل دی جائے گی۔دوسری جانب پی ایچ ایف کےموجودہ صدربریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھرنے اس اقدام کو غیرآئینی قراردیتے ہوئےصدر کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔