نیند کی کمی کن بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہے؟ماہرین نے خبردار کردیا

12-23-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے جاری کردہ تحقیق میں کہا ہے کہ جن افراد میں نیند کی کمی ہوتی ہےان میں ڈپریشن اور گھبراہٹ میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیق کی سرکردہ مصنف نے بتایا کہ نیند کی کمی جذباتی حس کو کمزور کرتی ہے اور کسی بھی  شخص میں اضطراب اورمایوسی کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ مزید برآں یہ خوشی اور اطمینان جیسے مثبت جذبات پر بھی برا اثر ڈالتی ہے۔ ماہرین  کی ٹیم نے 154 مطالعات کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس میں 5,700 سے زیادہ افراد شامل تھے، انہوں نے پایا کہ نیند کے مسائل سے دوچار معاشرے میں ذہنی صحت کو فروغ دینے کے لیے نیند کے مسائل اور جذبات پر اس کے پڑنے والے اثرات کا اندازہ لگانا بہت ضروری ہے۔ محققین نے کہا کہ مستقبل میں اس بارے میں مزید جاننے کی کوشش کرنی چاہیے کہ نیند کی کمی مختلف عمر کے لوگوں کو کیسے متاثر کرتی ہے؟ اس کے علاوہ یہ جاننے کی بھی ضرورت ہے کہ کیوں نیند کی کمی کچھ لوگ کو دوسروں کے مقابلے میں زیادہ متاثر کرتی ہے؟