کولیسٹرول اور شوگرکو کنٹرول میں رکھنے کے بعد بھی کونسی بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ رہتا ہے؟جانئے

12-23-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ کولیسٹرول اور شوگر کو کنٹرول کرنے کے بعد بھی دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔

ماہرین کی تحقیق کے مطابق 55 سال کی عمر سے پہلے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو اگر متوازن بھی کرلیا جائے تب بھی یہ بعد کی زندگی میں دل کی صحت پر دیرپا اثرات مرتب کرسکتا ہے۔محققین نے 55 سے 60، 61 اور 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں میں دل کی بیماریوں کے بڑھتے خطرات، ایل ڈی ایل (خراب کولیسٹرول) کی زیادہ سطح اور سسٹولک بلڈ پریشر کے درمیان ایک مستقل تعلق دریافت کیا۔ ماہرین نے اپنے تحقیقی نتائج میں بتایا کہ ایل ڈی ایل اور بلڈ پریشر کی زیادہ سطح کو اگر پہلے ہی سے متوازن نہ رکھا جائے توابتدائی اور درمیانی عمر میں اس کے علاج کے بعد بھی یہ دل کی بیماری کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔