بانی پی ٹی آئی کومعصوم کہنا عوام سے زیادتی ہے: محسن شاہنواز

12-23-2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنوا ز انجھا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کومعصوم کہنا پاکستان کے عوام سے زیادتی ہے۔

ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ گھڑی چور کو صداقت اور امانت کا سرٹیفکیٹ دیا گیا، نااہل، نالائق کو کافی عرصے سے سرٹیفکیٹ دینےکا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسے معصوم کہا جارہا ہے وہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، پارلیمنٹ پر حملےکرنے والےکو معصومیت کا سرٹیفکیٹ مل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی پاکستان کی خارجہ پالیسی کےلیے خطرہ ہیں۔ محسن رانجھا نے کہا کہ کبھی سننے کو آیا " گڈ ٹو سی یو"  کبھی سننے کو آیا "بیسٹ آف لک"  اور اب معصوم۔ ایک ایسا شخص جو پاکستان کی اپنی عدالتوں سے کرپٹ ثابٹ ہوچکا ہے وہ نااہل ہوچکا ہے پھر بھی اسکو معصوم کا سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور معیشت نے ان سرٹیفکیٹس کے اثرات بھگتے ہیں، پاکستان کی معیشت تباہ ہوگئی، خارجہ پالیسی تباہ اور اقتصادی صورتحال برباد ہوگئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  صادق اور امین کے ایک سرٹیفکیٹ نے ملک تباہ کردیا، سعودی عرب، چین کو بھی ناراض کیا، پھر بھی اسے معصوم کہا جارہا ہے۔