قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے کیخلاف درخواست پر رپورٹ عدالت میں پیش

12-23-2023

(لاہور نیوز) قیصرہ الہٰی کے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے کیخلاف درخواست پر رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی، پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن کے وکیل نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیصرہ الہٰی سمیت دیگر نے مجموعی طور پر چار حلقوں کے کاغذات جمع کرانے تھے، دو حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع ہوچکے ہیں، دو حلقوں سے تفصیلات آنا باقی ہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو متعلقہ حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کی کنفرمیشن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جن حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع ہوچکے ہیں وہ عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ بعدازاں عدالت نے کاغذات نامزدگی جمع نہ ہونے کیخلاف درخواست پر  سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی۔