مریم نواز کے حلقہ این اے 120 سے کاغذات نامزدگی جمع
12-23-2023
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے لاہور کے حلقہ این اے 120 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر،سہیل شوکت بٹ اور ذیشان ملک مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کے دفتر پہنچے۔ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی ذیشان ملک کی جانب سے جمع کروائے گئے، کاغذات نامزدگی اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ کو جمع کروائے گئے۔