انمول بلوچ کے حالیہ فوٹو شوٹ کی سوشل میڈیا پر دھوم

12-23-2023

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ انمول بلوچ کے حالیہ فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

حال ہی میں اداکارہ انمول بلوچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں  جن میں انہیں پیلے اور سفید رنگ کے حسین لباس میں کیمرے کے سامنے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔           View this post on Instagram                       A post shared by Anmol Baloch (@anmol_baloxh) مذکورہ تصاویر میں انمول سج سنور کر بیڈ پرلیٹی اپنی اداؤں کے جلوے بکھیر رہی ہیں جبکہ اس پوسٹ کے منفرد کیپشن نے بھی سب کی توجہ اپنے جانب مبذول کروا لی۔ پوسٹ پر اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جہاں ان گنت تعریفیں سمیٹیں وہیں دوسری جانب کئی صارفین نے انمول کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ،'محض فالووز حاصل کرنے کے لیے پاکستانی فنکار ہر حد پار کرنے کو تیار رہتے ہیں۔'