پنجاب کی پانچ واسا ایجنسیوں کی اتھارٹی کا درجہ دینے کی استدعا

12-23-2023

(لاہور نیوز) پنجاب کی پانچ واسا ایجنسیوں نے اتھارٹی کا درجہ دینے کی استدعا کر دی۔

پنجاب کی واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسیاں، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کی زیر نگرانی چل رہی ہیں،سینی ٹیشن ایجنسیوں کو مسائل کے حل اور فیصلہ سازی کے لیے ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی سے رجوع کرنا پڑتا ہے،ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے مسلسل تاخیر سے واساز کو بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ذرائع کے مطابق واسا لاہور کو اتھارٹی کا درجہ دے کر دیگر ایجنسیوں کو ضم کیا جائے گا، واسا لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کو ایک اتھارٹی کے نیچے کام کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، واسا کا بطور اتھارٹی قیام عمل میں لانے سے ادارے پر ڈی جی یا سی ای او تعینات کیا جائے گا۔ واساز کو اتھارٹی بنانے کے بعد یہ ادارے ریونیو اور اخراجات کے خود ذمہ دار ہونگے،ایجنسیوں کے سربراہان نے  ہاؤسنگ اور پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کو باقاعدہ استدعا کر دی،وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں واسا کو اتھارٹی بنانے کا ایجنڈا بھی پیش کیا جائے گا۔